حکومت نے یاور حسین کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا

یاور حسین کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، کھیلوں کے شعبے میں نئی قیادت کا آغاز ، حکومتِ پاکستان نے یاور حسین کو پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور اسپورٹس انتظامیہ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔