گوجرانوالہ دوہرے قتل کیس میں پیش رفت، ملزم پولیس کی حراست میں، متاثرہ خاندان کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری انصاف کی اپیل

دو افراد کے قتل کے افسوسناک واقعے میں متعدد بچے یتیم ہوگئے، اہلِ خانہ نے شفاف تحقیقات اور جلد انصاف کا مطالبہ کر دیا۔گوجرانوالہ کے علاقے واہنڈو میں دوہرے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مرکزی ملزم حیدر علی پولیس کی گرفت میں آ چکا ہے۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ کیس کی مکمل نگرانی کرتے ہوئے جلد اور شفاف انصاف یقینی بنایا جائے۔ اہلِ خانہ کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی شواہد موجود ہیں جبکہ اس سانحے کے نتیجے میں متعدد بچے اپنے والدوں سے محروم ہو چکے ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔