145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس

گوادر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 31 شہری شہید، دہشت گردوں کے خلاف ہزار سال جنگ لڑنے کا اعلان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد 145 دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، شہید ہونے والی فیملی کا تعلق خضدار سے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان اور بھارت سے ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسی صورت سرینڈر نہیں کرے گی اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
