بلاول بھٹو زرداری: شعبۂ صحت میں دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ میں نمایاں بہتری

شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب — ہر ضلع میں یونیورسٹی اور جدید صحت کی سہولیات ہمارا ہدف ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبہ اب صحت کے میدان میں کسی صوبے سے نہیں بلکہ دنیا سے مقابلہ کر رہا ہے۔ لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں انہوں نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عملی زندگی میں قوم کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کو اپنا مقصد بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دل کا مفت علاج، جدید ایمرجنسی رومز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ گمبٹ کا ہسپتال ملک بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں یونیورسٹیوں کی تعداد 30 تک پہنچ چکی ہے اور کوشش ہے کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
