پاکستان کی آئی ایم ایف کو نئی پاور سبسڈی پالیسی متعارف کرانے کی یقین دہانی

حکومت کا بجلی نرخوں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ، حکومتِ پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں تبدیلی اور 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی شعبے میں اصلاحات کے تحت سبسڈی کے دائرہ کار کو محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے باعث لاکھوں صارفین کے بجلی بلوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور متوسط طبقے پر مالی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔