لاہور: پنجاب میں طویل عرصے سے التواء کا شکار بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی محکمہ بلدیات نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے حکومت سے ساڑھے 12 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فنڈز انتخابی انتظامات، پولنگ اسٹیشنز، انتخابی سامان، عملے کی تعیناتی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی اخراجات پورے کرنے کے لیے درکار ہوں گے۔ فنڈز کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کافی عرصے سے مؤخر ہیں، جس کے باعث منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی میں مقامی سطح پر متعدد ترقیاتی اور عوامی مسائل براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔