وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے ایک شخص کےعشق میں مبتلا قیادت آج تک صوبے میں یونیورسٹی نہیں بناسکی ، خیبرپختونخوا میں کوئی ایک یونیورسٹی یا کالج نہیں بن سکا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کورکمانڈر لاہور کے گھر پر دھاوا ، جس کے ویڈیو ثبوت م وجود ہیں، کیا دہشت گردوں کو دفتر بنا کر دینا اور اُن کو اپنے وطن بلا کر سہولت فرام کرنا دہشتگردی نہیں ہے؟ یہ وہ مکروع چہرہ ہے جو ہم قوم کو دکھانا چاہتے ہیں کہ اس کو یہ لوگ عشق عمران کہتے ہیں ،عمران خان ہماری نوجوان نسل کو ہمارے خیبرپختونخوا کو یہ آلودگی چھوڑ کر گئے ہیں جو ویڈیو میں نظر آ رہی ہے ۔
اختیار ولی خان نے کہا میں سوال کرتا ہوں آج قوم سے کہ ہمیں سمجھایا جائے کہ اپنی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا کیا دہشتگردی نہیں ہے ،فوجی نوجوانوں کی وردیوں کو آگ لگانا دہشتگردی ہے ۔پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے 9 مئی کیا اُن کو ریاست پاکستان سے معافی مانگنی ہو گی ،عشق عمران بمقابلہ عشق پاکستان ہے اور جیت عشق پاکستان کی ہو گی ۔کیا ریاست پر چڑھ دوڑنا عشق عمران ہے؟

Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
Commenter avatars come from Gravatar.