فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شاندار کامیابی، ترکیہ کو 2-0 سے ہرا دیا

آسٹریلوی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم فتح اپنے نام کر لی، ترکیہ دفاعی مشکلات کا شکار رہا ، فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا نے ترکیہ کو 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ ترکیہ کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔