آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز: محمد رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز آزمانے پر غور

قومی ٹیم مینجمنٹ مستقبل کی حکمت عملی کے تحت نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے تیار ، آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ مستقبل کی تیاریوں اور بینچ اسٹرینتھ مضبوط بنانے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کر رہی ہے۔ شائقینِ کرکٹ کی نظریں اب ٹیم کے حتمی انتخاب پر مرکوز ہیں۔