قصر الامارات میں بچوں کے عالمی فیشن ویک کا آغاز، عرب دنیا میں فیشن کی نئی تاریخ رقم

مختلف ممالک کے کم عمر ماڈلز کی شرکت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا جائے گا ، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے شاندار قصر الامارات میں عرب دنیا کے پہلے عالمی بچوں کے فیشن ویک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

اس منفرد ایونٹ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کم عمر ماڈلز، ڈیزائنرز اور فیشن ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ فیشن ویک کا مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر بچوں کے فیشن انڈسٹری کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس تقریب کو عرب دنیا میں بچوں کے فیشن کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔