دوسروں کو گرانے سے کوئی بڑا نہیں بنتا

اصل عظمت کردار، اخلاق اور احترامِ انسانیت میں ہوتی ہے ، زندگی میں کامیابی اور عزت حاصل کرنے کا راستہ دوسروں کو کمتر ثابت کرنے سے نہیں گزرتا۔

جو لوگ اپنی شخصیت، اخلاق اور کردار کو بہتر بناتے ہیں، وہی حقیقی معنوں میں بڑے بنتے ہیں۔ کسی کو چھوٹا کہنا یا اس کی تضحیک کرنا وقتی تسکین تو دے سکتا ہے، لیکن اس سے انسان کی اپنی قدر میں اضافہ نہیں ہوتا۔ عظمت ہمیشہ عاجزی، احترام اور اچھے رویے سے حاصل ہوتی ہے۔