افغانستان میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

افغانستان میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق ، افغانستان کے ایک علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور رات کے وقت گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔