انمول عرف پنکی کے 6 رکنی گینگ میں ایک خاتون اور 5 مرد شامل تھے، تفتیشی ذرائع

ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث رہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات جاری

تفتیشی ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے 6 رکنی گینگ میں ایک خاتون سمیت 5 مرد شامل تھے۔ گینگ پر مختلف جرائم اور وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کی سرگرمیوں اور روابط کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔