اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اہم سنگ میل عبور: مشیر خزانہ

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں نمایاں اضافہ، معیشت کو بڑا سہارا ، مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں تاریخ ساز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک اہم معاشی سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر، مالی استحکام اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کو اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا ہے۔