طلبہ میں تشویش، امتحانی شفافیت پر سنگین خدشات سامنے آ گئے

حکام کی تحقیقات شروع، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا امکان ، اے لیول کے امتحانات کے دوران پرچہ لیک ہونے کے انکشاف نے تعلیمی نظام کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پیپر آؤٹ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ تعلیمی بورڈز اور حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف طلبہ کے مستقبل کو متاثر کرتے ہیں بلکہ پورے نظام پر اعتماد کو بھی کمزور کرتے ہیں۔