بلوچستان سے باہر گندم کی غیر مجاز ترسیل پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

حکومت کا فیصلہ ذخیرہ اندوزی اور قلت پر قابو پانے کیلئے اہم اقدام قرار ، حکومت بلوچستان نے صوبے سے باہر گندم کی غیر مجاز نقل و حمل پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد گندم کی ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ترسیل اور ممکنہ قلت پر قابو پانا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عوام کو سستے داموں آٹا فراہم کرنے اور مقامی سطح پر گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔