ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی

آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ ، ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات، نامناسب مواد اور سائبر ہراسگی سے محفوظ بنانا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔