گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی لدھے والا میں مستقل تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران مشینری کی مدد سے مستقل تجاوزات ہٹا کر عوامی راستے اور جگہیں بحال کر دی گئیں، جبکہ بازاروں کو کشادہ کیا گیا، جس سے شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی اور علاقے کی صفائی و خوبصورتی میں بھی بہتری آئی۔
میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عوامی مقامات اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا اور شہریوں کی سہولت کے لیے راستے بحال کیے۔