’’مزے لے رہی ہوں، سب کچھ یہیں رہ جانا ہے‘‘، تمنا بھاٹیا کا دولت سے متعلق دلچسپ بیان

بالی ووڈ اداکارہ نے زندگی، کامیابی اور دولت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ، معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ایک انٹرویو میں دولت کمانے کے حوالے سے اپنی سوچ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے مزے لے رہی ہیں کیونکہ آخرکار سب کچھ یہیں رہ جانا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ محنت کا مقصد صرف دولت جمع کرنا نہیں بلکہ زندگی کو بھرپور انداز میں جینا بھی ہے۔ ان کے بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔