مرد کرکٹرز پر خاموشی کیوں؟ ثناء میر خواتین ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مرد ٹیم پر بھی یکساں معیار اپنایا جائے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے خواتین کرکٹرز پر ہونے والی مسلسل تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ،

کہ جب مرد کرکٹ ٹیم ناکام ہوتی ہے تو اس شدت سے سوالات نہیں اٹھائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی وہی معیار ہونا چاہیے جو مرد کرکٹرز کے لیے اپنایا جاتا ہے، اور تنقید منصفانہ ہونی چاہیے۔