حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی فاسٹ بولر کی شاندار کارکردگی، عالمی کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور ، پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف پاکستانی کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ حسن علی نے مسلسل عمدہ کارکردگی، جارحانہ بولنگ اور میچ وننگ اسپیلز کی بدولت یہ اعزاز حاصل کیا، جس پر شائقینِ کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔