70 سرکاری بینک اکاؤنٹس بند، 300 ارب روپے قومی خزانے میں منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور غیر ضروری فنڈز کو مرکزی خزانے میں لانے کا بڑا اقدام ، حکومت نے مالی شفافیت اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مختلف سرکاری اداروں کے 70 بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت تقریباً 300 ارب روپے قومی خزانے میں منتقل کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق یہ رقوم غیر استعمال شدہ یا غیر ضروری طور پر مختلف اکاؤنٹس میں موجود تھیں، جنہیں اب مرکزی خزانے میں شامل کر کے مالی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے حکومتی اخراجات میں بہتری آئے گی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔