پشاور: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مردان، صوابی، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، خیبر، باجوڑ، مہمند اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔
ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، ہنگو، اورکزئی، کرک، کرم اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
Utile. Testo, melodia e voce: Happy Shrimp: / per la musica AI. Happy Shrimp