عظمیٰ طاہر کا دانش تیمور پر تنقید، کہا انسان کو اپنا ماضی اور کل یاد رکھنا چاہیے

اداکارہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، صارفین کی مختلف آراء سامنے آنے لگیں ، معروف اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کامیابی کے بعد انسان کو غرور سے بچنا چاہیے اور اپنا ماضی کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے عظمیٰ طاہر کی بات سے اتفاق کیا جبکہ کئی صارفین نے دانش تیمور کی حمایت بھی کی۔ شوبز حلقوں میں یہ بیان تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔