صبح کی نرم دھوپ اور اوس کے قطروں نے فضا کو اداس مگر دلکش بنا دیا

قدرت کے حسین منظر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا، شاعرانہ انداز میں تصویر وائرل ، صبح کی پہلی کرن جب سبز گھاس پر جمی اوس کے قطروں پر پڑی تو ایک دلکش مگر اداس منظر نے ہر دیکھنے والے کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا شعر “دھوپ نے اوس کے ماتھے پہ شکن ڈالی ہے” لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔ صارفین نے اس منظر کو زندگی کی نرمی، وقت کی بے رحمی اور لمحاتی خوبصورتی کی علامت قرار دیا۔ قدرتی مناظر اور شاعری کے حسین امتزاج نے اس پوسٹ کو تیزی سے وائرل کر دیا ہے جبکہ ہزاروں افراد اس پر اپنے جذباتی تبصرے کر رہے ہیں۔