کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

فٹبال کے عظیم اسٹار نے مستقبل سے متعلق اہم بیان دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ رواں ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ان کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فٹبال شائقین میں مختلف تبصرے جاری ہیں، جبکہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے مستقبل کے حوالے سے بے حد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔