وزیر صنعت سندھ کا سائٹ کراچی کو سائٹ لمیٹڈ سے الگ کرنے کی تجویز پر اجلاس بلانے کا اعلان

زبیر موتی والا کی تجویز پر صنعتی امور اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ، وزیر صنعت سندھ نے زبیر موتی والا کی جانب سے سائٹ کراچی کو سائٹ لمیٹڈ سے الگ کرنے کی تجویز پر اہم اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس میں صنعتی زون کے انتظامی ڈھانچے، سہولیات اور کاروباری معاملات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صنعتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم بنانا ہے۔