21 مئی تک ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا اہم فیصلہ، ملازمین کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت ، حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت 21 مئی تک ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ملازمین کو مقررہ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ اپنی مالی ضروریات بروقت پوری کر سکیں۔ اس فیصلے کو ملازمین کی سہولت اور ممکنہ تعطیلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔