سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی کی بڑی کارروائی، رشوت ستانی کے الزام میں 130 ملازمین گرفتار

انسدادِ کرپشن ادارے کی کارروائی، متعدد سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ، سعودی عرب میں انسدادِ بدعنوانی کے ادارے نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے رشوت ستانی کے الزامات میں 130 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔