عودی وزارتِ حج و عمرہ کا نئے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان

دنیا بھر کے عازمین 31 مئی 2026 سے عمرہ ویزا حاصل کر سکیں گے

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز 31 مئی 2026 سے ہوگا۔ اس حوالے سے دنیا بھر کے عازمینِ عمرہ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ عمرہ ویزوں کے اجرا کا عمل بھی مقررہ تاریخ سے شروع کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق زائرین کو بہتر سہولیات اور آسان سفری انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔