عالمی مارکیٹ کے اثرات، مقامی صرافہ بازار میں سونا 1,100 روپے اور چاندی 30 روپے فی تولہ مہنگی ہوگئی۔

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں رہے، جس کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے اور چاندی دونوں مہنگے ہو گئے.صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 462 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر آگئی۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔