سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، خریداروں کے لیے خوشخبری

فی تولہ سونا 8600 روپے سستا، مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا ، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہو گئی،

جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ سونے کی مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی عوامل اس کمی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں قیمتوں کے رجحان پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔