سکیورٹی فورسز نے آپریشن “شعبان” کے دوران کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید تین خوارج کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔