شارجہ پولیس کی بروقت کارروائی، غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچا لیا گیا

متاثرہ خاتون کی مدد کے لیے فوری اقدامات، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں .شارجہ پولیس نے ایک غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد کے واقعے سے بچاتے ہوئے بروقت کارروائی کی۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا گیا اور ضروری قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ ادارے متاثرہ خاتون کو ضروری معاونت فراہم کر رہے ہیں۔