پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا امکان، سلمان آغا مضبوط امیدوار

شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور جاری ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ قیادت میں تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کے مطابق شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل کی حکمت عملی کے تحت قیادت میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔ کرکٹ شائقین کی نظریں اب پی سی بی کے آئندہ اعلان پر مرکوز ہیں۔