سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر عرف جان میر مارا گیا

دہشتگرد سرغنہ کئی سنگین کارروائیوں میں مطلوب تھا، فورسز کی مؤثر کارروائی ، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف ثاقب کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد مختلف تخریبی سرگرمیوں اور دہشتگرد حملوں میں مطلوب تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔