اداکارہ صبور علی اپنی تھائی لینڈ ٹرپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر مختلف آراء کا اظہار کیا، جبکہ کچھ مداحوں نے صبور علی کی حمایت کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔