عیدالاضحیٰ: صدر، وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کی نمازِ عید کے مقامات سامنے آگئے

ملک کی اہم سیاسی و حکومتی شخصیات مختلف شہروں اور مساجد میں نمازِ عید ادا کریں گی ، عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کی نمازِ عید کی ادائیگی کے مقامات سامنے آگئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف رہنما اپنے اپنے شہروں اور مخصوص مساجد میں نمازِ عید ادا کریں گے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ عوامی و سیاسی حلقے عید کے موقع پر قومی یکجہتی، بھائی چارے اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں گے۔