ایشا دیول نے خود کو ’سنگل مدر‘ کہلانے سے انکار کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ نے طلاق کے بعد اپنی خاندانی زندگی سے متعلق اہم وضاحت پیش کر دی ، بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے طلاق کے باوجود خود کو ’سنگل مدر‘ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش میں اکیلی نہیں ہیں۔

اداکارہ کے مطابق والدین دونوں بچوں کی زندگی میں موجود ہیں اور ان کی ذمہ داریاں مشترکہ طور پر نبھائی جا رہی ہیں۔ ایشا دیول کی اس وضاحت نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔