ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قیمت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے سونے چاندی کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد زیورات خریدنے والے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔