عیدالاضحیٰ سے قبل بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر مسافروں کا غیرمعمولی ہجوم

شدید گرمی اور رش کے باعث پردیسی مسافر مشکلات اور اذیت کا شکار ، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے پردیسیوں کا بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شدید گرمی، گاڑیوں کی کمی اور طویل انتظار کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی مقامات پر خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایے وصول کرنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔