سادگی میں چھپی دعاؤں کی طاقت

گاؤں کی مٹی، خلوص اور رشتے آج بھی دلوں کو سکون دیتے ہیں ، گاؤں صرف ایک جگہ نہیں بلکہ محبت، خلوص اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ وہاں کے لوگ کم وسائل کے باوجود بڑے دل رکھتے ہیں۔

گاؤں کی سادہ زندگی میں وہ سکون چھپا ہوتا ہے جو بڑے شہروں کی چمک دمک میں کہیں کھو جاتا ہے۔ اکثر مشکل وقت میں یہی سادہ لوگ اور ان کی دعائیں انسان کی لاج رکھ لیتی ہیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ خدا اکثر گاؤں کی لاج رکھ لیتا ہے۔