لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز

امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، طلبہ میں جوش و خروش ، لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

امتحانات کے دوران شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ امتحانی مراکز پر طلبہ کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ طلبہ نے پُرامید انداز میں امتحانات میں شرکت کی۔