لاہور ہائیکورٹ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ روسٹر کے مطابق مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ڈیوٹی ججز مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ عدالت کے مختلف بینچ مقررہ شیڈول کے مطابق اہم اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کا مقصد عدالتی امور کی بلا تعطل انجام دہی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
