ٹریفک وارڈنز کے چالان کوٹہ سسٹم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کوٹہ سسٹم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے چالان کے لیے مقرر کردہ کوٹہ سسٹم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ نظام ٹریفک قوانین کے منصفانہ نفاذ کے بجائے وارڈنز پر دباؤ ڈال کر شہریوں کے ساتھ ناانصافی کا باعث بن رہا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کوٹہ سسٹم کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک قوانین کی عملداری شفاف اور منصفانہ طریقے سے یقینی بنائی جا سکے۔