پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کیلئے اہم خبر، آئندہ ایک ہفتے تک رفتار متاثر ہونے کا خدشہ

ٹیکنیکل اپ گریڈیشن اور نیٹ ورک مسائل کے باعث مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست پڑنے کی اطلاعات ، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو آئندہ چند روز کے دوران سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں نیٹ ورک اپ گریڈیشن اور تکنیکی کام کے باعث ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس متاثر رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مختلف شہروں سے صارفین نے پہلے ہی انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی اور کنیکٹیویٹی مسائل کی شکایات شروع کر دی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران سوشل میڈیا، ویڈیو اسٹریمنگ اور آن لائن میٹنگز متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے صارفین سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔