مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، موسم خوشگوار ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیز ہواؤں اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت کردی ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کئی شہروں میں موسم ابر آلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے.