شفیع جان کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید، لوڈشیڈنگ کو نااہلی قرار دے دیا

بجلی بحران نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں، حکومت فوری اقدامات کرے: شفیع جان ، خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شفیع جان نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نااہلی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔