آج سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری دھوپ سے بچنے کی ہدایت کر دی۔Pakistan Meteorological Department کی جانب سے آج سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری سفر سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث صحت کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔