مالی سال 2025-26 کے پہلے 10 ماہ میں موبائل فون درآمدات ایک ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں

ملک میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی طلب کے باعث موبائل درآمدات میں 29 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ ، پاکستان میں مالی سال 2025-26 کے پہلے 10 ماہ کے دوران موبائل فون درآمدات میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات ایک ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ماہرین کے مطابق اسمارٹ فونز کے بڑھتے استعمال، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل سہولیات کی وجہ سے موبائل مارکیٹ میں طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ درآمدات میں اضافے سے ملکی تجارتی اعداد و شمار پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔